انصاف کے بغیر امن اور خو شحالی نہیں آ ئیگی : ناصر چیمہ
جبرکے ذریعے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا:رکن اسمبلی کی گفتگو
راہوالی (نمائندہ دنیا )رکن پنجاب اسمبلی چودھری ناصر چیمہ نے کہا ہے کہ حقیقی انصاف کی فراہمی تک عوام چین سے نہ بیٹھیں گے جب تک ملک میں انصاف و قانون کے تقاضوں کو پورا نہ کیا گیا اس میں امن و خوشحالی ہرگز نہیں آئیگی پورا ملک بدامنی کا شکار ہے حالات کشیدہ سے کشیدہ ہوتے جارہے ہیں ،موجود ہ حکمران عوام کے پرسان حال نہیں ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے معززین چودھری نبی احمد چیمہ ،رانا محمد امین، چودھری وسیم اشرف ، شہباز احمد دھنویا، استخار احمد چیمہ سے دوران گفتگو کہا کہ موجودہ حالات میں جس طرح حکمران جماعت کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے اس سے بدترین مثال کسی دور میں بھی نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و ستم ،جبرکے ذریعے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا اس میں تمام تر حربے ناکام ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت صرف مفاداتی ایجنڈوں کی تکمیل میں مصروف ہے ، عوام کی خوشحالی ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی خاطر خواہ مثبت ویژن نہیں ہے عوام بیزار ہو چکے ہیں ، مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ،ٹیکسوں کی بھرمار نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ،وہ جعلی حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔