لالہ موسیٰ:جی ٹی روڈ پر اوورہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کاشکار

لالہ موسیٰ:جی ٹی روڈ پر اوورہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کاشکار

بار بار پیچ ورک سے مرمت کے قابل بھی نہ رہا ، کسی بھی وقت حادثے کا خدشہ

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ میں اوورہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کاشکار، پیچ ورک کیلئے بھی جگہ کم پڑنے لگی۔تفصیل کے مطابق جی ٹی روڈ پر ریلوے سٹیشن چوک والااورہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکاہے جس کی وجہ سے موٹرسائیکلوں کاگزرنا دشوار ہوچکاہے ،خدشہ ہے کہ کسی وقت محکمہ ہائی وے کی غفلت ولاپروا ئی سے کوئی بڑاحادثہ رونمانہ ہوجائے ،یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ اس اوورہیڈ برج کی تعمیر کے دوران اس کے بیڈ میں ناقص مٹیریل کااستعمال کیاگیاجس کی وجہ سے بار بار اوورہیڈ برج کی مرمت کی جاچکی ہے ،اوورہیڈ برج پر اتنے مقامات پر مرمت کی جا چکی ہے اور اب تو مرمت کیلئے بھی جگہ نہیں بچی ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ اوورہیڈ برج کابیڈمکمل طور پر تبدیل کرکے اہل علاقہ کو کسی بڑے حادثے سے بچایاجائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں