موٹر سائیکل سوار کی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ،ملزم کی گرفتاری کاحکم
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )لدھیوالہ کے محلہ کوٹ قاضی میں موٹر سائیکل سوار کی برقعہ پوش لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا سی پی او نے نوٹس لے لیا۔
محلہ کوٹ قاضی راہ جاتی برقعہ پوش لڑکی کو موٹر سائیکل سوار کی جانب سے ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے ۔