گجرات:واسا منصوبوں پر حفاظتی انتظامات کیلئے اقدامات
کنسلٹنٹ ہیلتھ اینڈ سیفٹی پنجاب واسا کرنل (ر)فواد کا مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ
گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )شہر بھر میں جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اربوں روپے کے سیوریج منصوبوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے کنسلٹنٹ ہیلتھ اینڈ سیفٹی پنجاب واسا کرنل (ر)فواد کادورہ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فیصل حسین بھلی اور ڈائریکٹر انجینئرنگ شیخ عبدالوہاب نے ہیلتھ اینڈ سیفٹی اقدامات پر بریفنگ دی ، اس موقع پر انہیں 100 کیوسک گنجائش کے حامل زیر تعمیر ڈسپوزل سٹیشن، 40 کیوسک کی گنجائش پر مشتمل مدینہ سیداں ڈسپوزل سٹیشن، نارووالی ڈسپوزل سٹیشن، کالرہ ڈسپوزل سٹیشن اور لوراں سے یونیورسٹی روڈ تک زیر تعمیر کلورٹ کا دورہ کر ایا گیا، دروان دورہ کرنل فواد نے تعمیراتی مقامات پر جامع سیفٹی پروٹوکولز کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر مزدوروں کو ہیلمٹ، حفاظتی جیکٹس، سیفٹی شوز، دستانے اور دیگر ذاتی حفاظتی سامان (PPE)سمیت خطرناک مقامات پر وارننگ سائن بورڈز، حفاظتی باڑ، بیریئرز اور ریفلیکٹرز اور کھلے گڑھوں اور گہری کھدائی والے علاقوں کو محفوظ بنانے کیلئے مناسب شٹرنگ، سلوپس اور روشنی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، کرنل فواد نے مزیدہدایت کی تمام منصوبوں پر عالمی معیار کے مطابق حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔