ٹیکس ریکوری بڑھانے کیلئے ہائو سنگ سوسائیٹز کا سرو ے مکمل

ٹیکس ریکوری بڑھانے کیلئے ہائو سنگ سوسائیٹز کا سرو ے مکمل

رہائشی علاقہ میں ایک کنال کے پلاٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس ہو گا، نو ٹس ارسال

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن نے ٹیکس ریکوری بڑھانے کیلئے ہائو سنگ سوسائیٹز کا سرو ے مکمل کر لیا۔ہائوسنگ سو سائیٹز میں موجود خالی پلاٹوں کو ٹیکس لگایا جائے گا جو پلاٹس کمرشل استعمال میں ہیں ان کو بھی ٹیکس بھیجا جائے گا ۔ہائوسنگ سوسائیٹز میں رہائشی علاقہ میں ایک کنال کے پلاٹس پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس ہو گا، 20کنال کے گھروں کو لگژری ٹیکس لگایا جائے گا۔خالی پلاٹوں سے ٹیکس اکھٹا ہونے سے محکمہ کو سالانہ کروڑ وں روپے آمدن ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ گو جرانوالہ میں رجسٹرڈ ہائوسنگ سو سائیٹز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ایکسائز کی ٹیموں نے سرو ے مکمل کر لیا ۔ہائوسنگ سو سا ئیٹز میں بڑے خالی پلاٹس کو بھی ٹیکس نیٹ ورک میں لایا جائے گا۔کمرشل لوکیشن میں واقع پلاٹ کا ٹیکس ریٹ رہائشی پلاٹ سے مختلف ہوگا۔رہائشی علاقوں میں واقع ایک کنال کے پلاٹ پر ون ٹائم پالیسی کے تحت ٹیکس لگایا جائے گاجو کہ ایک دفعہ جمع کر انا پڑے گا ۔ ڈائر یکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک کا کہنا ہے کہ خالی پلاٹوں کے مالکان کو ٹیکس نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں جس خالی پلاٹ میں کو ئی کاروبار ہو رہا اس کو کمرشل ٹیکس بھجوایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں