گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مٹوبھائیکے کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مٹوبھائیکے کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں رکنِ قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال، آسیہ افضل بھنڈر سمیت معززین علاقہ، والدین اور طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اساتذہ اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اظہر قیوم ناہرا نے سکول کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کر ائی اور پرنسپل نجمہ لیاقت اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا ۔