مرکزی مسلم لیگ کے تحت 72 سے زائد مقامات پر سبزی سہولت بازاروں کا انعقاد

مرکزی مسلم لیگ کے تحت 72 سے زائد مقامات پر سبزی سہولت بازاروں کا انعقاد

کراچی(سٹی ڈیسک)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت شہر کے 72 سے زائد مقامات پر سبزی سہولت بازاروں کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں کو سبزیاں مارکیٹ ریٹ سے تقریباً آدھی قیمت پر فراہم کی گئیں۔

برنس روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کراچی کے صدر ندیم اعوان کے ہمراہ کہا کہ جماعت مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان بازاروں کا مقصد عام آدمی کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ہے ، جبکہ بہت جلد عوامی سہولت بازاروں اور سہولت مارٹس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا جہاں روزمرہ ضروریات کی تمام اشیاء دستیاب ہوں گی۔فیصل ندیم نے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی امن کوششوں سے پاکستان کا پرامن تشخص دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے اور عالمی برادری اس کا اعتراف کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی طاقتیں اپنے مفادات کے لیے دیگر ممالک کو استعمال کرتی رہی ہیں، لہٰذا ملکی قیادت کو قومی اور عوامی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں