سابق چیئر مین سیالکوٹ ائیر پورٹ کو دھمکیاں ، ممبر چیمبر رضوان شوکت گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سابق چیئر مین سیالکوٹ ائیر پورٹ و سمال انڈسٹری اسٹیٹ نعیم اختر کے ملازم ندیم کی رپورٹ پر ممبر سیالکوٹ چیمبر رضوان شوکت کو گرفتار کرلیا گیا،
مدعی نے بتایا کہ ملزم نے نعیم اختر کو دھمکیاں دیں، پولیس تھانہ حاجی پورہ نے مقدمہ کر لیا ۔ ملزم کا موقف ہے کہ پولیس انکی فیکٹری میں لگے کیمرے چیک کر لے تمام معاملہ کلیئر ہو جائے گا یہ اقدام صرف اسے وارثتی حق سے روکنے کیلئے اٹھایا گیا ہے جو زیادتی ہے ۔