پیغامِ اسلام و استحکامِ پاکستان کانفرنس 7مئی کو منڈی بہائوالدین میں ہو گی
ملکوال(نمائندہ دنیا )سنی علما کونسل پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راؤ اشرف جاوید حسینی نے پریس کلب ملکوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
7مئی بروز جمعرات فٹبال گراؤنڈ منڈی بہا ئو الدین میں نمازِ عشا کے بعد پیغامِ اسلام و استحکامِ پاکستان کانفرنس منعقد ہوگی ۔ کانفرنس میں سنی علما کونسل پنجاب کے صدر مولانا محمد اشرف طاہر، مولانا محمد معاویہ اعظم طارق، حافظ عبد الشکور ربّانی اور علامہ اورنگزیب فاروقی خطاب کریں گے ۔