جماعت اسلامی نے گوجرانوالہ میں ممبرسازی مہم شروع کر دی

جماعت اسلامی نے گوجرانوالہ  میں ممبرسازی مہم شروع کر دی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )جماعت اسلامی کی جانب سے گوجرانوالہ میں ممبرسازی مہم کے حوالے سے کیمپ کا انعقاد کیا گیا،

امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری اورضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا نے افتتاح کیا،پی پی 61کے زیر اہتمام کیمپ یوسی 1اور 22میں لگایا گیا، 25 اپریل سے 15مئی تک گوجرانوالہ سمیت ملک بھر میں ممبر سازی مہم جاری رہے گی۔ جاوید قصوری ، مظہر اقبال رندھاوا ،امیرزون محمد محمود خاں نے کہا کہ موجودہ ملکی نظام میں اشرافیہ مستفید ہورہی جبکہ عوام مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں ،قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے نیا نظام لانا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں