عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں آگاہی تقریب

عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات  کے سلسلے میں آگاہی تقریب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان ندیم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

 تقریب میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عمر راٹھور ،ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل ایوب،ڈویژنل آفیسر ای پی آئی (ڈبلیو ایچ او )ڈاکٹر احمد شفیق ،پراونشل کوآرڈی نیٹر ہیلتھ ڈاکٹر سعدیہ ،عقیل احمد سمیت محکمہ صحت کے افسر وں ، طبی ماہرین،علما کرام بھی شریک ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں