لالہ موسیٰ:چوری کی 2وار داتیں اہل دیہہ نے ایک ملزم کو پکڑ لیا
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی وصدر کے علاقوں میں چوری کی 2وارداتیں،اہل گاؤں نے ایک ملزم پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
تھانہ صدرلالہ موسیٰ کے گاؤں ٹھرگلہ میں چارافغان باشندوں نے دن کے وقت ایک گھر میں چوری کی واردات کی ، اہل دیہہ نے ایک ملزم کو پکڑ کر حوالہ پولیس کردیا،3فرارہو گئے جنہیں بعد ازاں پو لیس نے پکڑ لیا۔ ریلوے روڈ پر نامعلوم چوروں نے امام بارگاہ کے ساتھ واقع سادات پی سی او کے تالے توڑ کر درازمیں موجود30ہزارروپے چرا لئے ۔