ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل پر کارروا ئی ہو گی :شافع
صوبائی وزیر سے علی ابرار جوڑا کی ملاقات ، گجرات میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ
گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری، صوبائی وزیرصنعت وتجارت شافع حسین سے سٹی صدرمسلم لیگ گجرات وچیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ چودھری علی ا برارجوڑا نے ملاقات کی ، شہرمیں جاری ترقیاتی کاموں، عوامی مسائل سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا، علی ابرارجوڑا نے شافع حسین کے ہمراہ انکی سالگرہ کاکیک کاٹا ، علی ابرارجوڑا نے شافع حسین کو گجرات میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی،صوبائی وزیر نے علی ابرارجوڑا کو اپنی نگرانی میں ترقیاتی کام جلد ازجلد مکمل کر انے اور متعلقہ محکموں سے رابطہ کرنیکی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ معیار اور میٹریل پرکسی قسم کا کمپرومائزنہیں کیاجائے گا۔
غیر معیاری میٹریل استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا ۔ شافع حسین نے کہاکہ جلالپور جٹاں روڈ پر سیوریج مسائل کے حل کیلئے پائپ بچھائی کاکام تیزی سے جاری ہے ،جون تک سیوریج پائپ لائن بچھاکر سڑک تعمیرہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ شادمان چوک سے جناح چوک تک نئی سیوریج لائن ڈالی جائے گی جس سے جیل چوک ڈسپوزل سٹیشن اور جامع سکول ڈسپوزل سٹیشن آپس میں لنک ہوجائیں گے اورسیوریج مسائل بھی حل ہونگے ۔