یوسی ملکہ میں نا درا کا ئونٹر غیر فعال ، شہریوں کو مشکلات
شہری شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کھاریاں ، گجرات جانے پر مجبور
گلیانہ(نامہ نگار )دفتر یونین کونسل ملکہ میں نادرا کی جانب سے منظور ہونے والا ون ونڈو کاؤنٹر کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال فعال نہ ہو سکا،، کائونٹر کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن 26 اگست 2025 کو جاری کیا گیا تھا، کاؤنٹر فعال نہ ہونے کے باعث ملکہ اور گردونواح کے ہزاروں شہری شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر ضروری دستاویزات کے حصول کیلئے کھاریاں، گجرات اور دیگر شہروں کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ اس صورتحال سے شہریوں کو شدید ذہنی اذیت وقت کے ضیاع اور اضافی سفری اخراجات کا سامنا ہے ۔اہلِ علاقہ، سماجی و عوامی حلقوں نے ڈی جی نادرا اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دفتر یونین کونسل ملکہ میں منظور شدہ ون ونڈو کاؤنٹر فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ شہریوں کو مقامی سطح پر سہولیات میسر آ سکیں اور انہیں دربدر نہ ہونا پڑے ۔