ڈسٹرکٹ پبلک سکول حافظ آباد میں معرکہ حق کی کامیابی پر تقریب

ڈسٹرکٹ پبلک سکول حافظ آباد میں  معرکہ حق کی کامیابی پر تقریب

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پبلک سکول حافظ آباد میں معرکہ حق اور بنیان مرصوص کی کامیابی اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم حمید تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔پرنسپل محمد زمان چیمہ،وائس پرنسپل میڈم گلنازسمیت سکول اساتذہ،طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور پرنسپل کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے شہداء ہمارے ہیروز اور قیمتی اثاثہ ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں