حافظ آباد:سکول میں گھس کر با اثر افراد کا استادپر تشدد

حافظ آباد:سکول میں گھس کر با اثر افراد کا استادپر تشدد

تلخ کلامی پر رضوان اور صائم کے ساتھیوں نے ہلہ بول دیا ، طلبہ کے سامنے مارپیٹ پو لیس نے چند ملزموں کو پکڑ لیا، وین پر حملہ کرکے ساتھیوں کو چھڑا کر فرار ہوگئے

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد کے علاقہ بھوبھڑہ میں بااثر افراد نے گوررنمنٹ بوائز سکول کے ٹیچر محمد وارث کو طلبہ کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چند ملزم کو حراست میں لیا تو ان کے ساتھیوں نے پولیس سے بھی بدتمیزی کی اور پولیس وین پر ہلہ بول کر حراست میں لیے گئے ساتھیوں کو بھی چھڑا لیا جس پر پولیس نے سکول کے ہیڈ ماسٹر کی رپورٹ پر 27 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ سکھیکی میں درج کی گئی ایف آئی آرکے مطابق رضوان اور صائم وغیرہ سے ایک روز قبل ٹیچر محمد وارث کی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی رنجش پر ان کے دودرجن سے زائد ساتھیوں نے سکول میں داخل ہو کر طلبہ کے سامنے محمد وارث کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، جس پر پولیس تھا نہ سکھیکی نے موقع پر پہنچ کر ٹیچر کی جان بخشی کر ائی اور چند ملزمان کو حراست میں لے لیا لیکن حراست میں لیے گئے ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس سے بھی بدتمیزی کی اور وین پر ہلہ بول کر اپنے حراست میں لیے گئے ساتھیوں کو چھڑا لیا۔ پولیس تھانہ سکھیکی کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور کئی کو گرفتاربھی کرلیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں