وزیر دفاع خواجہ آصف سے سینیٹر کامران مائیکل کی ملاقات
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیر دفاع خواجہ آصف سے سینیٹر کامران مائیکل نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، مسیحی برادری کے مسائل کے حل کے لئے تبادلہ خیال کیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتی برادریوں کو مساوی حقوق دے رہی ہے تاکہ وہ پاکستان کی تعمیرو ترقی اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں، ایم پی اے شکیلہ آرتھر نے کہا کہ سیالکوٹ میں چرچز کے انتظامات بطریق احسن انجام د ئیے جا رہے ہیں۔