سیالکوٹ پولیس ون ویلروں کیخلاف کارروائی میں ناکام

سیالکوٹ پولیس ون ویلروں کیخلاف کارروائی میں ناکام

سحری اور دوپہر کے قریب نوجوانوں نے شہریوں کو ذینی اذیت کا شکار کر دیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ پولیس ون ویلروں کیخلاف کارروائی میں ناکام ، سحری اور دوپہر کے قریب ون ویلروں نے شہریوں کو ذینی اذیت کا شکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی مصروف ترین شاہراہ خواجہ صفدرروڈ کو ون ویلروں نے ون ویلنگ کے موذوں اور محفوظ قرار دیدیا ۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ صدر بازار اور خواجہ محمد صفدر روڈ پر ون ویلرسر عام انتہائی تیز رفتاری سے ون ویلنگ کر رہے ہیں۔ ون ویلنگ کے ساتھ فش رائیڈنگ کی جا رہی ہے اور جوا لگا کر ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی خاطر ون ویلنگ کرنے والے نوجوان حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔ خصوصاً اتوار کو سحری کے وقت نوجوان ون ویلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ گروپ کی شکل میں دوپہر اور شام کے وقت ون ویلنگ کرتے ہیں۔ ون ویلر جوا لگا کر فش رائیڈنگ کرتے ہیں اور سامنے سے گزرنے والی دوسری ٹریفک بھی عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہے ۔ ڈی پی او سیالکوٹ معمول کا گشت نہ کرنے کے باعث ون ویلروں سے بے خبر ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں