گھر سے تنور پر روٹیاں لینے جانیوالا 12سالہ لڑکا لاپتہ
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )گھر سے تنور پر روٹیاں لینے گیا 12سالہ لڑکا لاپتہ ہو گیا ،
مدوخلیل کے رہائشی جاوید کا بیٹا شازب دن 10بجے گھر سے روٹیاں لینے تنور پر گیا لیکن واپس گھر نہ پہنچ سکا ،تھانہ لدھیوالہ پولیس نے جاوید کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ۔