نوشہرہ ورکاں :کمسن بچی پر مبینہ تشدد، گلا دبانے کی کوشش
نتھو سیویا میں دعا فاطمہ گھر کے صحن میں بیہوش ملی ، تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا )پانچ سالہ بچی پر مبینہ تشدد، گلا دبانے کی کوشش، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔بتایاگیا ہے کہ نواحی گاؤں نتھو سیویا میں بچی پر مبینہ تشدد اور گلا دبانے کی کوشش کا واقعہ پیش آیا ،محمد عثمان کی بیٹی دعا فاطمہ کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اہل خانہ کے مطابق بچی کے گلے پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اور اس کا گلا دبانے کی بھی کوشش کی گئی، بچی گھر میں موجود تھی والدہ آرام کر رہی تھیں کہ بچی صحن میں چلی گئی اور کچھ دیر بعد جب وہ بیدار ہوئیں تو بچی نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑی ملی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا، مقامی پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔