علی پورچٹھہ:جیولرز کو دکانوں پر سکیورٹی گارڈ ز تعینات کرنیکی ہدایت
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )ایس ایچ او علی پورچٹھہ مجاہد عباس نے سکیو رٹی کا جائزہ لینے کیلئے نفری کیساتھ مختلف بازاروں اور گلیوں میں پیدل مارچ کیا ،سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ۔
انہوں نے صرافہ دکانوں سمیت اہم تجارتی مراکز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے صرافہ تاجروں پر زور دیا کہ وہ اپنی دکانوں پر سکیورٹی گارڈز تعینات کریں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر بازاروں میں رش بڑھ جاتا ہے ، چوری کے واقعات بڑھ سکتے ہیں، تاجر برادری پولیس کے ساتھ تعاون کرے ۔