عالم چوک ،کوٹ اسحاق اور نواب چوک میں انٹر نیٹ سروس تعطل کا شکار

عالم چوک ،کوٹ اسحاق اور نواب  چوک میں انٹر نیٹ سروس تعطل کا شکار

عالم چوک (نمائندہ خصوصی )عالم چوک ،کوٹ اسحاق اور نواب چوک میں پی ٹی سی ایل کی انٹر نیٹ سروس دو ماہ سے معطل ہونے سے صارفین شدید پریشانی کا شکار ہو گئے تاجروں ،طلبا اور آن لائن کاروبار سے وابستہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

 بتایا گیا ہے کہ دوماہ سے پی ٹی سی ایل کی انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے طلبا کی آن لائن تعلیم دفاتر کے کام کاروباری لین دین اور گھریلو ضروریات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے کئی صارفین نے متبادل انٹر نیٹ سروس کا استعمال شروع کر دیا ۔ شہریوں نے حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں