تاجروں کے مسائل مشاورت سے حل کرینگے :اے سی ملکوال
انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات ، شہر کی ترقی میں تعاون کی یقین دہانی
ملکوال(نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے سینئر نائب صدر عدنان محمود چودھری کی قیادت میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ملکوال شاہد اقبال سے ملاقات کی۔ انجمن تاجران کے وفد میں جنرل سیکرٹری زاہد محمود بھیروی، نائب صدر خرم شہزاد بھلر، غضنفر وینس، حاجی ذوالفقار ،طاہر امین ،شاہد مہدی ،رانا یعقوب، سرپرست اعلیٰ شیخ حبیب الٰہی، پریس کلب ملکوال کے چیئرمین نسیم اکمل خان بھی شامل تھے ۔ وفد نے اسسٹنٹ کمشنر شاہد اقبال کو ملکوال میں خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ شہر کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کریں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ وہ شہر کے مسائل کو انجمن تاجران کے تعاون اور مشاورت سے حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے تاجر رہنماؤں سے کہا کہ وہ بھی پنجاب حکومت کی طرف سے سمارٹ لاک ڈاؤن، بازاروں میں تجاوزات اور اشیائے خور ونوش کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مزمل شیخ بھی موجود تھے ۔