گجرات چیمبر :گریڈ 20میں ترقی پانیوالے افسروں کی میٹنگ

گجرات چیمبر :گریڈ 20میں ترقی پانیوالے افسروں کی میٹنگ

کاروباری افراد کو عزت ملنی چا ہیے اور مسائل کو حل کیا جانا چا ہیے :سیف انور جپہ

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)گجرات چیمبر آف کامرس میں صدر احمد حسن کی زیر صدارت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے گریڈ 20 میں ترقی پانے والے ٹریننگ افسروں کیساتھ میٹنگ ہو ئی ۔ احمد حسن نے خطاب میں کہا کہ بزنس کمیونٹی آپ کی سٹیک ہولڈرز ہے اور اس کو پالیسی میکنگ میں ضرور شامل رکھیں کیونکہ وہ اپنی فیلڈ کے ماہر ہوتے ہیں۔ چیمبرز اور ایسوسی ایشنز ہر سال بجٹ پرپوزلز بھیجتے ہیں لیکن ان پر عمل در آمد نہیں ہوتا ہماری آ را صرف میٹنگ کی حد تک ہی رکھی جاتی ہیں۔ صدر چیمبر نے شرکا کے سوالات کے جواب بھی د ئیے ۔ وفد میں شامل سابق ڈی سی گجرات سیف انور جپہ نے کہا کہ ہم سیالکوٹ چیمبر کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ لوگ پروگریسو ہیں لیکن گجرات چیمبر کسی سے کم نہیں یہاں کی بزنس کمیونٹی بہت وائبرنٹ ہے اور ان کے ساتھ میرا اچھا ریلیشن رہا ، کاروباری افراد کو عزت ملنی چا ہیے اور مسائل کو حل کیا جانا چا ہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں