پی ٹی آ ئی رہنما کے گھر سے 80 لاکھ کے زیورات چوری

پی ٹی آ ئی رہنما کے گھر سے 80 لاکھ کے زیورات چوری

راہوالی(نامہ نگار)تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری استخار احمد چیمہ کے گھر سے نامعلوم چور 80 لاکھ روپے کے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔

نواحی گاؤں تلونڈی کھجور والی کے رہائشی استخار احمد چیمہ کے اہلخانہ نے سیف الماری میں16 تولے سے زائد طلائی زیورات رکھے تھے ، نا معلوم چور ڈوپلیکیٹ چابی استعمال کرکے دراز سے چوری کرکے لے گیا۔ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں