سیالکوٹ ،ڈپٹی کمشنر معرکہ حق ہاکی چیمپئن کا آغاز،2 میچوں کا فیصلہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر معرکہ حق ہاکی چیمپئن کا آغاز ہو گیا ،پہلا میچ اجمل خان ہاکی کلب سیالکوٹ نے ساجد پرنس مترانوالی ڈسکہ کو 3-1 گول سے شکست دے کر جیت لیا۔
دوسرا میچ میونسپل ہاکی کلب پسرور نے فارورڈ سپورٹس کلب کو 8-0 گول سے شکست دے کر جیت لیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیالکوٹ افتخار گوندل نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مئی کو ہو گا اور اس میں 8ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔