ڈپٹی کمشنر کا ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ کا دورہ ، طبی سہو لیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ  کا دورہ ، طبی سہو لیات کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے علاج معالجے ، ادویات کی فراہمی، لیبارٹری ٹیسٹ، صفائی ستھرائی اور عملے کے رویے سے متعلق دریافت کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں