480کلو مربہ، 200کلو ٹافیاں تلف ،6یونٹس کو جرمانہ
نامکمل لیبلنگ پر 785کارٹن ایکسپورٹ کنفکشنری آئٹمز کے بھی ضبط کرلیے گئے
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں صحت دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سیدموسیٰ رضا نے بٹرانوالی، کنگنی والا، نظام پور، ایمن آباد اور کھیالی میں کریک ڈاؤن کے دوران 6معروف یونٹس پر چھاپے مارے گئے اور بیورجز اور کنفکشنری یونٹس بند کر کے 6 پوائنٹس کو15لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ، تفصیلات کے مطابق 480کلو مربہ، 200کلو ٹافیاں اور ایک من ممنوعہ اجزا تلف کیے گئے ، معروف کنفکشنری یونٹ سے غیر منظورشدہ،ناقص ٹافیاں برآمد کر کے پروڈکشن بند کر دی گئی، نامکمل لیبلنگ پر 785 کارٹن ایکسپورٹ کنفکشنری آئٹمز کے بھی ضبط کرلیے گئے ، کھیالی میں واقع مربہ یونٹ سے فنگس زدہ مربہ برآمد کر کے تلف کیا گیا، نیلے ڈرموں میں ممنوعہ اجزا سے فنگس زدہ مربہ بنایا جارہا تھا،ایکسپائر فلیور ملنے پر معروف بیوریجز پلانٹ کی پروڈکشن بند کی گئی، پروڈکشن یونٹ میں گندا بدبودار پانی اور کھلی سیوریج لائن موجود پائی گئی، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس، لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔