لدھیوالہ وڑائچ:گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی ، ملزم فرار

لدھیوالہ وڑائچ:گھر میں گھس کر  خاتون سے زیادتی ، ملزم فرار

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک(نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے میں زیادتی کا ایک اور واقعہ، قاضی کوٹ میں اوباش نے گھر میں گھس کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

بتایا گیا ہے کہ قاضی کوٹ کی رہائشی (ر)اپنے گھر میں اکیلی تھی کہ عالم چوک کا رہائشی علی عباس گھر گھس گیا اور گالم گلوچ کرنے کے بعد کمرے میں لیجا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم علی عباس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں