دومنشیات فروش گرفتار
گوجرہ(نمائندہ دنیا )پولیس نے دومنشیات فروشوں کو قابو کر کے منشیات برآمد کر لی۔
صدر پولیس نے چک نمبر 178 گ ب کے قریب منشیات فروشی میں مصروف عمیر کو قابو کر لیااور اس سے 1460گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے چک نمبر345ج ب کے قریب سے عمران کو گرفتار کر کے ا1140گرام چرس برآمد کرلی ۔