شوہر کا بیوی پر اینٹوں،ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد

شوہر کا بیوی پر اینٹوں،ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد

شہنازبری طرح زخمی ،اروپ پولیس نے محبوب کیخلا ف مقدمہ درج

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ اروپ کے علاقہ ونیہ والا میں شوہر کا بیوی پر وحشیانہ تشدد،بری طرح زخمی ہو گئی۔ونیہ والا میں شوہر محبوب نے اپنی بیوی شہناز کو اینٹوں اورڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکا چہرہ اور تمام جسم تشدد سے نیلا ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر شہناز کا والد حفیظ موقع پر پہنچا جس نے اپنی بیٹی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا،اروپ پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں