کامونکے :ٹرین کی زد میں آکر ذہنی معذور شخص جاں بحق
کامونکے (تحصیل رپورٹر )تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ذہنی معذور شخص جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ۔۔۔
مسلم گنج کا 50 سالہ بشیر گزشتہ صبح منڈیالہ روڈ پھاٹک کے قریب ریل کی پٹڑی عبور کررہا تھا کہ پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بشیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثہ سے 20منٹ بعد ٹرین دوبارہ منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔