گلیانہ چوک تا حسام سڑک پر جگہ جگہ گڑھے، نکاسی کا نظام نہ ہونے سے پانی جمع ، سفر دشوار

گلیانہ چوک تا حسام سڑک پر جگہ جگہ گڑھے، نکاسی کا نظام نہ ہونے سے پانی جمع ، سفر دشوار

13کلو میٹر طویل سڑک پرگڑھوں میں پانی جمع ہونے سے حادثات معمول ،طلبہ ، تاجروں اور عام شہریوں سفر کے دوران مشکلات ، شکایات کے با وجود مسئلہ جوں کا توں ،ایم این اے تعمیر کرائیں :شہری

گلیانہ (نامہ نگار) گلیانہ چوک تا حسام سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، سڑک میں جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں اور گڑھوں میں نکاسی آب نہ ہونے سے پانی بھر چکا ہے جس سے نہ صرف سفر دشوار ہو گیا بلکہ آئے روز حادثات بھی بڑھ گئے ہیں۔ روزانہ آنے جانے والے شہری، طلبہ اور تاجر طبقہ خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔افسوسناک امر یہ ہے کہ عوامی نمائندے اور محکمہ شاہرات اس اہم مسئلے پر خاموش دکھائی دیتے ہیں اور تاحال کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔آخری بار 2017 میں اس سڑک کو تعمیر کیا گیا لیکن کارپٹڈ روڈ کی پرانے طرز پر ہی تعمیر کیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی بار شکایات کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے ،طلبہ ، تاجروں اور عام شہریوں کو سفر کے دوران شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم این اے چودھری محمد الیاس فوری طور پر سڑک کی مرمت کے لیے فنڈز جاری کر ائیں اور گلیانہ چوک تا حسام سڑک جسکی لمبائی تقریباً 13 کلو میٹر بنتی ہے اسکو فوری کارپٹ تعمیر کر ائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں