سبز پیر کا علاقہ چوروں اور ڈاکوؤں کی آماجگاہ ،پو لیس بے بس

سبز پیر کا علاقہ چوروں اور ڈاکوؤں  کی آماجگاہ ،پو لیس بے بس

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ سبز پیر کا علاقہ چوروں اور ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن گیا، شہری عدم تحفظ کا شکار،عید کے روز شہری موٹر سائیکل، رقم ، بیرونی کرنسی اور آئی فون سے محروم ہوگئے ۔

 علاقہ مکینوں کے مطابق تھانہ سبز پیر کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن مقامی پولیس صورتحال پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ عید کے موقع پر بڑی واردات پیش آئی جہاں طاہر محمود سکنہ تگڑے نامی شہری کو نامعلوم ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل ، پاکستانی و بیرونی کرنسی اور قیمتی موبائل فون آئی فون 17 پرو سے محروم کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں