تتلے عالی:ڈکیتی چوری کی وار داتیں ‘ شہری مال و زر سے محروم
تتلے عالی(نامہ نگار )ڈکیتی چوری کی وار داتوں میں لاکھوں روپے کا مال وزر لوٹ لیا گیا۔
بھدے سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل نمبر بی ای وی7956پر سوار دو ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار عباس سے12 ہزار روپے اور موبائل فون ،سلمان سے آئی فون مالیت4لاکھ روپے اور عبدالمنان سے 17ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ،پوہلہ بنگلہ میں مصطفی کی حویلی سے چھترا چوری ہوگیا۔