سیالکوٹ :گاڑی نالہ ڈیک میں جا گری‘ایک شخص جاں بحق
حادثہ زیر تعمیر پل پر حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر پیش آیا، خاتون اور بچیاں زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )نالہ ڈیک پر محکمہ ہائی وے کی غفلت ایک اور قیمتی جان لے گئی۔ زیرِ تعمیر پل پر مناسب حفاظتی انتظامات اور وارننگ سائن نہ ہونے کے باعث گاڑی پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچیاں زخمی ہو گئیں۔ متاثرہ فیملی شکرگڑھ سے چونڈہ آ رہی تھی۔افسوسناک امر یہ ہے کہ اس سے قبل بھی اسی مقام پر ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے مگر محکمہ ہائی وے کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر اقدامات نہیں کئے گئے ۔