علی پورچٹھہ:ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3سوئمنگ پول سیل
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )دریائے چناب میں خواتین کے ڈوبنے کے واقعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3سوئمنگ پولز سیل کردئیے ۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد پیزادہ نے مختلف نجی سوئمنگ پولز کا معائنہ کیا۔دوران چیکنگ یہ بات سامنے آئی کہ متعدد مقامات پر سینکڑوں افراد، جن میں بچے ، نوجوان اور دیگر شہری شامل تھے ، حفاظتی انتظامات کے بغیر نہا رہے تھے جبکہ سوئمنگ پول مالکان سرکاری احکامات اور حفاظتی ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے کاروبار جاری رکھے ہوئے تھے ۔انفورسمنٹ انسپکٹر میونسپل کمیٹی علی پورچٹھہ فیصل جمیل کی مدعیت میں تھانہ علی پورچٹھہ نے نصیر احمد سکنہ کوٹ رہاڑ، علی رضا سکنہ علی پورچٹھہ اور رانا سرفراز سکنہ علی پورچٹھہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔