بلاول جلد ناراض کارکنوں سے ملاقات کرینگے :گورنر پنجاب
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)بلاول بھٹو زرداری جلد سنٹرل پنجاب کے ناراض کارکنوں سے ملاقات کرینگے ،کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی قیادت انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سلیم حیدر نے چیف کوآرڈی نیٹر پیپلزپارٹی ورکر اتحاد ایکشن کمیٹی سنٹرل پنجاب ارشاد اللہ سندھو کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں پیپلزپارٹی ورکر اتحاد ایکشن کمیٹی ضلع وزیرآباد، کے چیف کوآرڈی نیٹر میاں سعید طفیل، سعید بھٹی، کلیم اللہ علی ظفر بھٹی و دیگر شامل تھے ۔گورنر نے کہا کہ پاکستان کے جو حالات چل رہے ہیں ان میں ملک کو بلاول بھٹو زرداری جیسے پڑھے لکھے نوجوان لیڈر کی ضرورت ہے۔