حجاج کرام کو لیکر پہلی پر واز آ ج سیالکوٹ پہنچے گی

حجاج کرام کو لیکر پہلی پر واز  آ ج سیالکوٹ پہنچے گی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حجاج کو واپس لانے والی قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز PK 964 جدہ سے 393 عازمین حج کو لے کر آج سیالکوٹ پہنچے گی۔

ترجمان سیالکوٹ ائیرپورٹ عمیر خان نے بتایا کہ حجاج کی آمد پر سیالکوٹ ائیرپورٹ پر انکا پرتپاک استقبال کیا جائے گا سیالکوٹ ائیرپورٹ سے 18 اپریل کو حج آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا حج فلائٹ آپریشن میں قومی ائیرلائن اور نجی ائرلائن ائیر سیال نے حصہ لیا، قومی ائیرلائن کی جانب سے 5 جبکہ ائیر سیال کی جانب سے 21 پروازوں کے ذریعے 5000 سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس لے جایا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں