لالہ موسیٰ :سٹیشن چوک اوورہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لالہ موسیٰ :سٹیشن چوک اوورہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار

موٹرسائیکل سوار گرنے لگے ، 30مقامات سے مرمت ،نیا فرش ڈالنے کا مطالبہ

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )ریلوے سٹیشن چوک والا اوورہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،موٹرسائیکل سوار گرکرزخمی ہونے لگے ، لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر ریلوے سٹیشن چوک پر پیدل اور موٹرسائیکلوں کیلئے بنایاگیا اوورہیڈ برج کئی جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوچکاہے اور اس وقت 6/7مقامات پر گہرے گڑھے پڑچکے ہیں ،گزشتہ شام موٹرسائیکل سوار گر گیااور اس کاپاؤں شگاف میں پھنس کر زخمی ہوگیا،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے اس اوورہیڈ برج کی تعمیر کے وقت ناقص مٹیریل کے استعمال ہونے کی وجہ سے اوورہیڈکافرش باربار ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوجاتاہے اور اس وقت اگر جائزہ لیاجائے تو30کے قریب پیوند لگ چکے ہیں اور مزیدپیوندکیلئے بھی جگہ ختم ہوتی جارہی ہے ،ہربار ٹوٹ پھوٹ کے بعد کبھی کوئی سماجی شخصیت اور کبھی کوئی سیاسی شخصیت اپنی مددآپ کے تحت اوورہیڈ برج کی مرمت کرادیتی ہے لیکن یہ اس کامستقل حل نہیں ۔ شہریوں نے اوورہیڈ برج کانیافرش ڈالنے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں