مختلف علاقوں سے میاں بیوی سمیت 7منشیات فروش گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھا نہ پیپلز کالونی پولیس نے میاں بیوی سمیت 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 8کلو 740گرام چرس، ایک کلو 500 گرام ہیروئن اور 2کلو 40گرام افیون برآمد کر لی ۔
ایس ایچ او ندیم خالد نے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے شاہد اور اس کی بیوی عظمیٰ اس کے علاوہ شہزاد، عثمان ، حیدر ، محسن اور زاہد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ۔