لدھیوالہ وڑائچ:خاتون منشیات فروش گرفتار ،اڑھائی کلو چرس برآمد
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ پولیس نے ایگل پلازہ کے قریب سے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر لیا
2500گرام چرس برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے مخبری پر لدھیوالہ سٹی میں حافظ آباد روڈ پر ایگل پلازہ کے قریب بس کے انتظار میں کھڑی خاتون منشیات فروش ارم شہزادی کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی 2500گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔