تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے :نورالعین

تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے :نورالعین

اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبو ں کا جائزہ اجلاس ہوا۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے مختلف منصوبوں پر پیشرفت پربریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ کچہری ڈسپوزل اسٹیشن، کالرہ ڈسپوزل سٹیشن اور نارووالی ڈسپوزل اسٹیشن پر ہدف کے مطابق کام جاری ہے جبکہ شہر بھر میں نالوں کی ڈیسلٹنگ کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے ۔ مدینہ سیداں اور کچہری ڈسپوزل سٹیشنز کے منصوبوں کے علاوہ بولے چوک پر پائپس کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے ۔ اسی طرح لورائے سٹورم واٹر ڈرین منصوبے پر بھی تیز رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے ۔ کالرہ تا خاصہ، مین جی ٹی روڈ، بادشاہی روڈ، ڈیرہ وایا کنجاہ، کچہری چوک تا جناح چوک، شاہ حسین نالہ تا جی ٹی ایس چوک، جی ٹی ایس چوک تا لاری اڈا، لاری اڈا تا گلزار مدینہ چوک اور گلزار مدینہ چوک تا نواب چوک ڈرینز کی صفائی اور کلیئرنس کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں