گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول ، کاروباری طبقہ سراپا احتجاج
ریجن میں 70ہزار بڑی چھوٹی انڈسٹریز موجود،50لاکھ سے زائد صارفین
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم گرما کی شدت کے ساتھ ہی گوجرانوالہ ڈویژن میں بجلی کی فنی خرابی اور بندش میں بھی اضافہ ہوگیا مسلسل چار سے پانچ گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن گیا جس سے شہری سراپا احتجاج بن گئے جبکہ کاٹیج انڈسٹری بری طرح متاثر ہونے لگی ۔گوجرانوالہ سیالکوٹ ،گجرات،نارووال، منڈی بہاوالدین وزیر آباد اور حافظ آباد میں گیپکو کے 50 لاکھ سے زائد صارفین ہیں اور 70 ہزار سے زائد بڑی چھوٹی انڈسٹریز موجود ہیں ،بجلی کی گھنٹوں بندش سے نہ صرف شہری اور دیہاتی علاقے متاثر ہورہے بلکہ کاروباری طبقہ سراپا احتجاج بن گیا اور بجلی کی مسلسل بندش سے پروڈکشن بھی کم ہوگئی۔