سرکاری ملازمین کا تنخواہوں، پنشن میں 100فیصد اضافے کا مطالبہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے اساتذہ اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔
10 جون کو رحمن علی باجوہ اور حافظ عبد الناصر کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پیش اصلاحات ،لیو انکیشننٹ ،17اے ،ڈسپیرٹی الاؤنس کے حصول کیلئے احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی چیئرمین آ گیگا عارف کھوکھر اور دیگر عہدیدار وں نے کیا۔