گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی ،پیپلز ٹریڈرز سیل کا جشن

گلگت بلتستان کے انتخابات میں  کامیابی ،پیپلز ٹریڈرز سیل کا جشن

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر پیپلز ٹریڈرز سیل کے زیر اہتمام جشن، مٹھائی بانٹی گئی،پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدر ملک ذوالفقار بھٹو اور پی پی پنجاب کے رہنما اشرف مجید نے۔۔۔

 جیالوں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام، نوجوانوں ،طلبا ،خواتین اور بزرگوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کے دیوانے ہیں اور بھٹو خاندان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے نہیں گھبرائیں گے ،باشعور عوام کا فیصلہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ جمہوریت ہی سب سے بڑا انتقام ہے وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں