سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں اے ڈی سی جنرل نعیم بشیر، ایڈیشنل ایس پی راجہ حسیب، تمام مکاتبِ فکر کے علما کرام اور عمائدینِ شہر نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران انتظامی و سکیورٹی امور، مجالس و جلوسوں کے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ امن، اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون پر زور دیا گیا۔