حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا سیوریج کے میگاپراجیکٹ پرکام کا جائزہ
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزا ق نے شہرمیں جاری سیوریج کے میگاپراجیکٹ کے ترقیاتی منصوبے کا دورہ کیااور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
ایم ڈی واسا بلال فیروز جوئیہ اور دیگر افسر بھی ساتھ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے علی پور روڈ ، قاضی پورہ اور دیگر علاقوں میں میگا پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز کالج اور گورنمنٹ ڈبل سیکشن گرلز ہائی سکول میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔