زہریلی لسی پینے سے 15افراد کی حالت غیر‘ہسپتال منتقل

زہریلی لسی پینے سے 15افراد کی حالت غیر‘ہسپتال منتقل

واقعہ موضع ماہیا میں سیف اللہ، افتخار، ابرار اور اہل خانہ کی طبیعت خراب ہوئی

نوشہرہ ورکاں(نمائندہ دنیا)نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں ماہیا میں مبینہ طور پر زہریلی لسی پینے سے 15 افراد کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ سیف اللہ، افتخار، ابرار اور ان کے اہل خانہ نے لسی پی، جس کے کچھ دیر بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور الٹیاں آنے لگیں۔ اہل خانہ نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لسی کے نمونے جانچ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں