حافظ آباد:کرسچین کالونی میں بارش سے چرچ کی چھت گرگئی

 حافظ آباد:کرسچین کالونی میں  بارش سے چرچ کی چھت گرگئی

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )کرسچین کالونی میں واقع مرکزی چرچ کی چھت گرگئی۔

مسیحی کمیونٹی کے افراد کی جانب سے بتایا گیا کہ مذکورہ چھت 70سال پرانی تھی ،گزشتہ روز کی طوفانی بارش سے چھت زمین بوس ہوگئی۔ چھت گرنے کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق چرچ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مسیحی رہنماؤں سے ملاقات کرکے معلومات حاصل کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں